پاکستانی نوجوان نے امریکا میںقومی کا پرچم بلند کر دیا ،فلوریڈا مسل مینیا چیمپئن شپ جیت لی

پاکستانی نوجوان نے امریکا میںقومی کا پرچم بلند کر دیا ،فلوریڈا مسل مینیا ...
پاکستانی نوجوان نے امریکا میںقومی کا پرچم بلند کر دیا ،فلوریڈا مسل مینیا چیمپئن شپ جیت لی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے رہائشی عبدالمالک نے امریکہ میں باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ جیت کر ملک کا پرچم اونچا کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق عبدالمالک غریب طبقے سے تعلق رکھتاہے اور وہ باڈی بلڈنگ کا انتہائی شوق رکھتاہے جس کے کیلئے اس کراچی کے نوجوا ن نے امریکہ میں ہونے والے مقابلے میں حصہ لینے کیلئے اپنے دوستوں اورعزیز و اقارب سے ادھار پیسے لیے اور امریکہ کی ریاست میں ہونے والی فلوریڈا مسل مینیا ورلڈ چیمنپئن شپ میں حصہ لینے کی تیاری پکڑ لی ۔

تاہم نوجوان کے حوصلے بلند تھے جس کے باعث اس کی کامیابی کو ئی بھی روک نہ سکااور فلوریڈا کے شہر میامی میں ہونے والی فلوریڈا مسل مینیا ورلڈ چیمپئن شپ میں 75کلوگرام والی کٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کر لیاہے ۔

معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ نوجوان کراچی کے علاقے حیدری مارکیٹ میں خواتین کے بیگ بیچتا تھا تاہم ان کے گھر کے حالات کچھ زیادہ اچھے نہ تھے لیکن نوجوان نے بیرون ملک لوہا منوا لیاہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں