سوات ، ٹریفک حادثے میں 5افراد جاں بحق‘ 2شدید زخمی

سوات ، ٹریفک حادثے میں 5افراد جاں بحق‘ 2شدید زخمی
سوات ، ٹریفک حادثے میں 5افراد جاں بحق‘ 2شدید زخمی

  

سوات (آئی این پی) سوات کے قریب گوگدرہ کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں 5افراد جاں بحق اور 2شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سوات سے پانچ کلو میٹر کے فاصلے پر گوگدرہ کے علاقے میں تیز رفتار جیپ اور مسافر پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ تین زخمی ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ حادثے میں مزید دو زخمیوں کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مزید : سوات