بھارت نے بھی 88 ماہی گیر رہا کر دئیے، باقی 9 بھی رہا کئے جائیں: ہائی کمشن

بھارت نے بھی 88 ماہی گیر رہا کر دئیے، باقی 9 بھی رہا کئے جائیں: ہائی کمشن
بھارت نے بھی 88 ماہی گیر رہا کر دئیے، باقی 9 بھی رہا کئے جائیں: ہائی کمشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (صباح نیوز) بھارت نے جذبہ خیرسگالی کے تحت 80 سے زائد پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کردہا۔ یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب ایک روز قبل پاکستان نے بھی 113 ہندوستانی ماہی گیروں کو رہا کرتے ہوئے وطن واپس بھیج دیا تھا اور یہ فیصلہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان گزشتہ دنوں ہونے والی ٹیلیفونک بات چیت میں کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک عہدیدار نے بتایا کہ پاکستانی ماہی گیروں کی رہائی کی تصدیق نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشن نے کی ہے جس کا کہنا ہے کہ ریاست گجرات کی دو مختلف جیلوں میں تین سال سے قید 88 پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا ہے اور توقع ہے کہ انہیں آج21 جون کو واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔ بھارت میں قید پاکستانی ماہی گیروں کی رہائی کے لیے قانونی اور سفارتی طریقہ کار کا خیال رکھنے والی فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی کے ویلفیئر آفیسر غلام رسول شیخ نے بتایا پاکستانی ماہی گیروں کو دو گروپس میں 21 اور 22 جون کو واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا ان 88 ماہی گیروں کی رہائی کے بعد بھارتی جیلوں میں باقی رہ جانے والے ماہی گیروں کی تعداد 53 رہ جائے گی۔ غلام رسول شیخ کے مطابق بھارتی قبضے میں موجود 130 پاکستانی فشنگ بوٹس میں سے کسی ایک کو بھی گزشتہ ایک برس کے دوران پاکستان کے حوالے نہیں کیا گیا۔پاکستانی ہائی کمشن نے بھارتی وزارت خارجہ سے درخواست کی ہے کہ باقی بچ جانے والے 9 ماہی گیروں کو بھی رہا کیا جائے جبکہ گرفتار دیگر 19 تک قونصلر رسائی دی جائے۔