مقبوضہ کشمیرمیں غیر اعلانیہ کرفیو جاری، متعدد حریت رہنما گرفتار، بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں اغوا نوجوان کی نعش برآمد

مقبوضہ کشمیرمیں غیر اعلانیہ کرفیو جاری، متعدد حریت رہنما گرفتار، بھارتی ...
مقبوضہ کشمیرمیں غیر اعلانیہ کرفیو جاری، متعدد حریت رہنما گرفتار، بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں اغوا نوجوان کی نعش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر ( اے این این ) ماہ رمضان شروع ہوتے ہی بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں غیر اعلانیہ کرفیو اور جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کرنے سے کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ،لوگ باجماعت نمازیں ادا کرنے سے بھی قاصر ،متعدد حریت رہنما بدستور نظربند منماز تراویح مسجد میں اداکرنے پر پابندی ، ظفراکبربٹ، سید مظفر رضوی،مختار احمد صوفی، انجینئر فاروق احمد و دیگر کو سوپور جاتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک شروع ہوتے ہی بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میںغیر اعلانیہ کرفیو،بندشیں اور رکاوٹیںہونے کی وجہ سے شہر کے 7پولیس تھانوں کے تحت آنے والے شہری آبادی گھروں میں محصوررہی جبکہ سوپور میں بھی کرفیوجیسی پابندیاں عائد رہیں۔ تاریخی جامع مسجد سری نگراورجامع مسجد سوپور میں نمازادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ حریت قیادت نے سوپور چلو کال پر پابندیوں کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوپورٹارگٹ کلنگ کا مقصد یہاں کے آزادی پسند عوام کو خوفزدہ کرنا ہے، بھارت کا جبری قبضہ کسی صورت برداشت نہیں،بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر اصل میں وزیر جنگ ہیں۔ حریت چیئرمین سید علی گیلانی نے ایک بیان میں کہا کہ سوپور میں ٹارگٹ کلنگ منوہر پاریکر کے حالیہ بیان کا حصہ ہیں اور بھارت یہاں از سرِ نو اخوان کو زندہ کرکے انسانیت دشمن کارروائیاں کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے سوپور چلو کال کے پیش نظر وادی میں کرفیو لگانے، چھاپے، تلاشی، گرفتاریوں اور لاٹھی چارج کرنے کے واقعات کی زبردست مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے دھونس، دباﺅ ظلم وجبر، قتل وغارت، مار دھاڑ، چھاپوں اور گرفتاریوں سے تحریک آزادی کو کمزور نہیں کیا جاسکتا ، بلکہ یہاں کے حالات کسی بھی وقت قابو سے باہر ہوں گے اور اس کی ساری ذمہ داری بھارت اور اس کے مقامی حکمرانوں پر ہی ہوگی۔ ادھر کولگام میں نوجوان کی درخت سے لٹکی نعش برآمد‘محمد الطاف نامی نوجوانوں کو دو روز قبل فوجی اہلکار گھر سے اٹھا کر لے گئے تھے، مشتعل افراد نے واقعہ کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر جماعت اسلامی کے امیر محمد عبداللہ وانی نے کہا ہے کہ بھارت ظلم وتشدد ،گرفتاریوں اور طاقت کے استعمال سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کوختم نہیں کرسکتاکشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور انہوں نے اپنی تحریک آزادی کشمیر کو اس کے منطقی انجام تک لے جانے کا عزم کررکھا ہے چاہے اس کے لئے انہیں بڑی سے بڑی قربانی کیوں نہ دینا پڑے۔