زہریلی بریانی کھانے سے محنت کش کی بیوی تین بچوں سمیت ہسپتال پہنچ گئی، حالت تشویشناک

زہریلی بریانی کھانے سے محنت کش کی بیوی تین بچوں سمیت ہسپتال پہنچ گئی، حالت ...
زہریلی بریانی کھانے سے محنت کش کی بیوی تین بچوں سمیت ہسپتال پہنچ گئی، حالت تشویشناک

  

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) زہریلی بریانی کھانے سے محنت کش کی بیوی اپنے تین کمسن بچوں سمیت تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق اروپ شاہد کی بیوی نے اپنے چھ سالہ بیٹے ریحان، پانچ سالہ رخسار اور آٹھ سالہ روباب کے ہمراہ رات کو بریانی کھائی، چاروں کی حالت غیر ہو گئی جنہیں تشویشناک حالت میں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

مزید : گوجرانوالہ