طاہر القادری کی وطن واپسی ‘ کا رکنو ں نے استقبال کی تیاریاں شروع کر دیں
لاہور (آن لائن) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کی وطن واپسی کے پیش نظر کارکنوں نے استقبال کی تیاریاں شروع کر دی ۔ لاہور کے تمام اہم علاقوں میں استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے اور ایک جلوس کی شکل میں ڈاکٹر طاہر القادری کو ایئرپورٹ سے گھر ماڈل ٹاﺅن پہنچایا جائے گا ۔ اس دوران تمام مرکزی اور صوبائی قیادت بھی موجود ہو گی ۔ ذرائع نے بتایا کہ قائد عوامی تحریک نے مستقبل میں احتجاجی پروگرام کی حکمت عملی بھی وضع کر لی ہے ۔ لوڈشیڈنگ سمیت دیگر سیکیورٹی معاملات پر احتجاج کیا جائے گا ۔