پی ٹی آئی کا بلدیاتی انتخابات کے بعد انٹر اپارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا بلدیاتی انتخابات کے بعد انٹر اپارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ
پی ٹی آئی کا بلدیاتی انتخابات کے بعد انٹر اپارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ

  

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد انٹر اپارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ کرلیا ، سندھ اور خیبر پختوانخوا کے لئے صوبائی الیکشن کمشنرز بھی مقرر کر دئیے گئے جبکہ بلوچستان اور پنجاب کے لئے ناموں کا اعلان جلد متوقع ہے ،انتخابات پارٹی کے نئے آئین کے مطابق ہوں گے جس کے مسودے کی منظوری عید الفطر کے بعد لی جائے گی ۔ بتایا گیا ہے پی ٹی آئی نے جسٹس (ر) وجیہہ الدین کے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کی روشنی میں دوبارہ انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس تناظر میں اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کا مرکزی دفتر قائم کر کے 70لاکھ ووٹرز کی لسٹوں کی جانچ پڑتا ل کام بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔ پارٹی کانئے آئین کا مسودہ بھی تیار کر لیا گیا ہے جس کی منظوری عید الفطر کے بعد لی جائے گی اور پارٹی انتخابات نئے آئین کے تحت ہوں گے ۔ مزید بتایا گیا ہے کہ انٹر اپارٹی انتخابات بلدیاتی انتخابات کے فوری بعد کرائے جائیں گے جس کےلئے دو صوبوں خیبر پختوانخواہ کے لئے جنرل (ر) تاج اور سندھ کے لئے فیروز خان کو صوبائی الیکشن کمشنر ز بھی مقرر کر دیا گیا ہے ۔پارٹی انتخابات کے لئے حتمی تاریخ کا اعلان پارٹی چیف الیکشن کمشنر تسنیم نورانی کریں گے۔

مزید : لاہور