رواں ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے 60سنگل، 23 ڈویژن اور21 خصوصی بنچز تشکیل دے دیئے گئے
لاہور ( این این آئی) رواں ہفتے عدالتی امور نمٹانے کےلئے مجموعی طور پر 60سنگل، 23 ڈویژن اور21 خصوصی بنچز تشکیل دئیے گئے ہیں ۔ چیف جسٹس منظور احمد ملک کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل نشست کے لئے 13 ڈویژن اور37سنگل بنچز تشکیل دئیے گئے ہیں۔ اہم مقدمات کی سماعت کےلئے 21 خصوصی بنچز بھی تشکیل دیئے گئے۔ راولپنڈی کے علاقائی بنچ کےلئے تین ڈویژن اور چھ سنگل جبکہ ملتان کے علاقائی بنچ کےلئے بارہ سنگل اور پانچ ڈویژن بنچز تشکیل دئیے گئے ہیں۔ بہاولپور کے علاقائی بنچ کے لئے دوڈویژن اور پانچ سنگل بنچز بھی تشکیل دیے گئے ہیں۔ نو تشکیل شدہ بنچز رواںہفتے ہزاروں فوری نوعیت کی درخواستوں کے علاوہ آئینی پٹیشنز، فوجداری اور سول اپیلوں کی سماعت بھی کریں گے۔