گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 150لاشیں ایدھی سینٹر لائیں گئیں :احمد ایدھی

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 150لاشیں ایدھی سینٹر لائیں گئیں :احمد ایدھی
گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 150لاشیں ایدھی سینٹر لائیں گئیں :احمد ایدھی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایدھی سنٹر کے ترجمان احمد ایدھی نے کہاہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوراب 150لاشیں ایدھی سر د خانے میں لائی گئیں ہیں ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ دنووں میں ایدھ سنٹر میں لاشیں لانے کا رجحان بڑھ گیاہے اور گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران لائی جانے والی 150لاشوں میں بوڑھے اور نوجوانوں کی لاشیں شامل ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے افراد میں گرمی کی شدت اور مختلف امراض میں مبتلا شامل تھے ،30لاوارث میتیں ایدھی قبرستان میں سپرد خاک کی جا رہی ہیں ۔

مزید : کراچی