کراچی آپریشن کا رخ اب ایم کیوایم اور پی پی پی ذمہ داران کی طرف، چیخیں نکلیں تو فوجیوں پر دندناناشروع کردیا: نجم سیٹھی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ نگار اور سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے کہاہے کہ کراچی آپریشن بلاتفریق کیاگیا ، جرائم پیشہ سارے عناصر کو ٹارگٹ کیاگیا ، ایم کیوایم کوٹارگٹ کیاگیاتو متحدہ کی چیخیں نکلیں اورالطاف حسین فوجیوں جنریلوں کیخلاف خوب دندنائے ، جیسے آج زرداری صاحب صاحب دندنارہے ہیں ، پھر معذرت کرنا پڑگئی ، ایسے ہی آج زرداری صاحب کے لیفٹیننٹ بھی سوری سوری کررہے ہیں ۔
پروگرام آپس کی بات میں گفتگوکرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہاہے کہ اب توآپریشن کی گونج کراچی کے بعد لندن میں بھی جائے گی ،آپریشن کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے کراچی کے اندر سارے جرائم پیشہ عناصر کو ٹارگٹ کیا گیا، جس میں ایم کیو ایم ،پیپلزپارٹی ، اے این پی اور کچھ گینگز کے لوگ تھے، باہر کے ٹرینڈ لوگ تھے جو کسی کے بیس کے اوپر کچھ کررہے تھے انہیں بھی ٹارگٹ کیا گیا، اس کے بعد ٹارگٹ کلنگ بھی زیروہوگئی،ایم کیو ایم میجر بھتہ گروپ تھی، پھر ایم کیو ایم کی ٹارگٹ ہوئی اور چیخیں نکلیں جب ایم کیو ایم کی چیخیں نکلیں تو الطاف حسین صاحب فوجیوں اور جرنیلوں کے خلاف خوب دندنائے۔ جیسے جیسے پھندا ٹائٹ ہوتا ہے اتنا ہی وہ چیخیں مارتے ہیں اتنا ہی وہ پروٹیسٹ کرتے ہیں، اب بات یہ ہے کہ آپ کو یاد ہوگا ہم نے کہا تھا کہ پہلی سٹیج میں کرمنلز اور دوسری سٹیج میں لو لیول بیورو کریٹس، پولیس آفیشلز اینڈ پولیٹشنز ہیں اور تھرڈ سٹیج میں ہائی لیول بیورو کریٹس اور پولیٹیشنز کی طرف کلین اپ آپریشن جائے گا تو اس سلسلے میں آپ نے دیکھا کہ اس ڈویویلمنٹ کو الطاف حسین اور دیگر ڈائریکٹ کررہے ہیں ، زرداری صاحب کے بہت قریبی دوست یعنی ہاف بردار بھی کہاجاتاہے ، اُنہیں بیرون ملک جاتے ہوئے روکاگیا، پوچھ گچھ کی اور پھر جانے دیا مگر ان کے ساتھ جو سیکرٹری صاحب تھے جو کہ ان کی زرداری صاحب کی بہن کے میاں ہیں ان کو بھی روک لیا گیا، ان سے بھی پوچھ گچھ ہوئی، آپریشن میں اب ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے کرتے دھرتے قانونی شکنجے میں آتے جارہے ہیں ۔
Raheel Sharif didn't like Nawaz Sharif action... by glowtvpk