پنجاب حکومت کابلد یاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن سے رابطے کا فیصلہ ،بیلٹ پیپرز چھ کے بجائے دو کرنے کی استدعا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیاہے اور بلدیاتی الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن کو کچھ تجاویز بھی پیش کی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے تجویز دی گئی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے یونین کونسلر کی سطح پر بیلٹ پیپرز چھے کے بجائے دو ہونے چاہیے ،ایک بیلٹ پیپر ایک بیلٹ پیپر ز کونسلر کیلئے ہوناچاہیے اور ایک بیلٹ پیپر چیئرمین اوروائس چیئرمین کیلئے ہونا چاہیے ۔
پنجاب حکومت کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز میں کہا گیاہے کہ سپیشل سیٹوں پر کونسلر کا اتنخابات بھی کنٹونمنٹ بورڈ کی طرز پر کروایا جائے ،انفرادی مقابلوں کے بجائے پہلے چھے نمبر ز پرآنے والوں کو کونسلر منتخب کیا جائے ۔
واضح رہے کہ اگر پنجاب حکومت کی جانب سے دی گئی تجاویز الیکشن کمیشن منظور کرتی ہے تو قانون سازی کی جائے گی ۔