پوسٹ آفس کا ملازم کار کی ٹکر سے جاں بحق‘کار ڈرائیور گرفتار

پوسٹ آفس کا ملازم کار کی ٹکر سے جاں بحق‘کار ڈرائیور گرفتار
پوسٹ آفس کا ملازم کار کی ٹکر سے جاں بحق‘کار ڈرائیور گرفتار

  

سیالکوٹ (بیورورپورٹ )سیالکوٹ جنرل پوسٹ آفس کا ملازم پسرور روڈپر کار کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا ۔پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ بڈیانہ کی حدود میں رانا رفیق اپنی موٹرسائیکل پر روزہ کی حالت میں جنرل پوسٹ آفس سے اپنے گاﺅں جارہا تھا کہ پسرور روڈپرپورب کے قریب سامنے سے آنے والی تیزرفتار کارنے ٹکرمار دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیااور موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔ لوگوں نے کار ڈرائیور کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کردیا ۔پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے ۔

مزید : سیالکوٹ