گاڑی کی ڈگی میں دم گھٹنے سے دو کمسن بھائی جاں بحق

گاڑی کی ڈگی میں دم گھٹنے سے دو کمسن بھائی جاں بحق
گاڑی کی ڈگی میں دم گھٹنے سے دو کمسن بھائی جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صباح نیوز)ملتان میں دو کمسن بھائی گاڑی کی ڈگی میں مبینہ طور پر دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے ۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کےلئے ہسپتال منتقل کردی گئیں ۔پولیس کے مطابق ملتان کے علاقے پرانا بہاولپور روڈ پر دو بچوں چھ سالہ ارشان اور سات سالہ شاکر کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ کینٹ میں درج کرائی گئی تھی۔تین گھنٹوں بعد دونوں بچوں کی لاشیں فضل عباس نامی زمیندار کی گاڑی کی ڈگی سے برآمد ہوئیں ۔ بچوں کی والدہ کے مطابق وہ زمیندار کے گھر کام کرتی ہے اور اس کے بچے اس سے ملنے جلال پور پیر والا سے ملتان آئے تھے تاہم کچھ دیر بعد لا پتا ہوگئے ۔

مزید :

ملتان -