ایان علی نے مکمل میڈیکل ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا، جن کی جان طوطے میں ہے: فیاض الحسن چوہان

ایان علی نے مکمل میڈیکل ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا، جن کی جان طوطے میں ہے: فیاض ...
ایان علی نے مکمل میڈیکل ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا، جن کی جان طوطے میں ہے: فیاض الحسن چوہان

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کے رہنماءفیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ الف لیلا کے ڈرامے بچپن میں دیکھاکرتے تھے جن کے اندر ایک جن کی جان طوطے میں ہوتی تھی ، اگر طوطامرجاتاتوجن بھی زندہ نہیں رہ پاتاتھا، اس وقت آصف علی زرداری کی جان کئی طوطوں میں ہے اور ان میں سب سے بڑا طوطا ماڈل ایان علی ہے جو اس وقت فوج ، رینجرز یا آئی ایس آئی کے نہیں بلکہ ریاست اور ایف آئی اے اور کسٹم کے قابو میں ہے جووزارت داخلہ کے ماتحت ہے۔ اس طوطے کے اندر زرداری کی جان ہے ، آپ کڑیاں ملائیں تو ایان کیساتھ اور منی لانڈرنگ کیساتھ کڑیاں ملتی ہیں ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے ایک رپورٹ دکھاتے ہوئے کہاکہ یہ وہ میڈیکل چیک اپ کی رپورٹ ہے جس میں ایک طرف پر راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر نے کہا کہ ایان علی کا کمپلیٹ میڈیکل چیک اپ ہونا چاہیے جس میں پریگنینسی ٹیسٹ بھی تھا،ایان علی نے ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیااور کہاکہ پریگنینسی ٹیسٹ نہیں کرواﺅں گی،اس سے اگلے دن اسی لیڈی ڈاکٹر کے گھر خالد ملک جو رحمان ملک کا بھائی ہے، 14 گاڑیاں اور بیسیوں بندے لے کر گیا اس لیڈی ڈاکٹر کر ہراساں کیا، کس کی ایماءپر ہراساں کیاگیا؟اسی شخصیت کے کہنے پر اس نے ایک شریف النفس لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کیا جو اپنا کام کررہی تھی۔اُنہوں نے کاکہاکہ ایان علی نے81 دورے کئے ہیں جس دورے میں وہ پکڑی گئی ہے وہ 81 واں دورہ تھا اور اگر آپ پتہ کریں تو جہاں ایان علی جاتی تھیں اسی علاقے میں آصف زرداری صاحب ہوتے تھے، اسی علاقے میں یااسی شہر میں،یہ ساری کڑیاں مل رہی ہیں ۔

مزید : لاہور