سرگودھا‘آسمانی بجلی گرنے سے 22 سالہ نوجوان جاں بحق
دھیرووال/ سرگودھا (نامہ نگار )آسمانی بجلی گرنے سے22 سالہ محنت کش جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں حویلی مجوکہ میں22سالہ احمد حسےن گذشتہ شب طوفان بادوباراں کے دوران اپنے گدھے پرسوار ڈےرے پر جارہا تھا کہ اچانک آسمانی بجلی گر گئی جس کے باعث احمد حسےن اور اسکا گدھا جاں بحق ہوگئے جس کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔