بے نظیر بھٹوں کی62ویں سالگرہ ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے کارکنا ن انتہائی سادگی سے منا رہے ہیں

بے نظیر بھٹوں کی62ویں سالگرہ ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے کارکنا ن انتہائی ...
بے نظیر بھٹوں کی62ویں سالگرہ ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے کارکنا ن انتہائی سادگی سے منا رہے ہیں

  

لاڑکانہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی 62 ویں سالگرہ ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے کارکنا ن سادگی سے منا رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی مرکزی تقریب انتہائی سادگی سے نوڈیرو ہاو¿س لاڑکانہ میں ہوگی، بے نظیر بھٹو کے مزار پرقرآن خوانی اورفاتحہ خوانی کا اہتمام کیا جائے گا اور مغرب کے بعدغریبوں میں لنگر تقسیم کیا جائے گا۔

سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین آصف علی زرداری، بختاور بھٹو زرداری، سابق وزیر داخلہ رحمٰن ملک اور دیگر پارٹی رہنما نوڈیرو میں موجود ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش بھٹو پہنچ کر اپنی والدہ بے نظیر بھٹو اور نانا ذوالفقارعلی بھٹو کے مزاروں پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب کے علاوہ سابق صدراور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے نوڈیرو ہاو¿س میں پارٹی رہنماو¿ں کا اہم اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے جس کی صدارت میں پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اور شریک چیئرمین آصف زرداری کریں گے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں