اداکارہ میرا نے انگریزی میں گانا ریکارڈ کرانے کی ٹھان لی

اداکارہ میرا نے انگریزی میں گانا ریکارڈ کرانے کی ٹھان لی
اداکارہ میرا نے انگریزی میں گانا ریکارڈ کرانے کی ٹھان لی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بنیادی انگلش سے لاعلمی کی وجہ سے بدنام لالی ووڈاداکارہ میرا نے اب انگریزی زبان میں گانا ریکارڈ کرانے کی ٹھان لی ہے ، وہ راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی جسٹن گرلز کے گانے ’بے بی‘ سے متاثر ہوئی ہیں ۔

اداکارہ نے اپنی خواہش کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پاکستانی پاپ گلوکار کیساتھ میٹنگ کیلئے ایک قریبی دوست کی خدمات حاصل کی ہیں ،اداکارہ نہ صرف یہ سیکھ رہی ہیں کہ انگریزی گاناکیسے گاتے ہیں بلکہ انگریزی کے تلفظ پر بھی توجہ دے رہی ہیں ۔ میرا کے قریب ذرائع نے بتایاکہ اپنے دورہ امریکہ کے دوران اداکارہ نے ایک ویڈیوریکارڈ کرایاہے اور اسی ویڈیو سے متاثرہوکر میرا نے انگریزی گانا بھی ریکارڈ کرانے کا فیصلہ کیا۔

یادرہے کہ اداکارہ میر ا نے چند دن قبل یہ بھی کہاتھاکہ وہ ہالی ووڈ میں کام کی خواہشمند ہیں اور ان کے حالیہ دورہ امریکہ نے انگریزی بولنے میں مدد دی ۔

مزید : تفریح