اپوزیشن میں رہ کر چوکے چھکے لگانا آسان ہے ،حکومت کرنا مشکل ہے:چوہدری نثار

اپوزیشن میں رہ کر چوکے چھکے لگانا آسان ہے ،حکومت کرنا مشکل ہے:چوہدری نثار
اپوزیشن میں رہ کر چوکے چھکے لگانا آسان ہے ،حکومت کرنا مشکل ہے:چوہدری نثار

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہاہے کہ اپوزیشن میں رہ کر چوکے چھکے لگانا آساہے لیکن حکومت کرنا بہت مشکل ہے ۔

راولپنڈی کے علاقے چکلالہ سکیم تھری میں سڑک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ ’کہتے ہیں کہ آئندہ الیکشن میں مقابلہ بجلی پر ہو گا اگر ملک میں بجلی ہوئی تو ہم کامیاب ہوں گے۔‘انہوں نے کہا کہ عوام کواندازہ نہیں ملک کن مشکلات سے دوچارہے جن کوہم دوست کہتے ہیں وہ بھی اندرسے پاکستان کے دشمن ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت دن رات عوامی مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے۔ چوہدری نثارعلی کاکہنا تھاکہ اداروں کی نااہلی کے بارے سب جانتے ہیں،کام اداروں نے کرنا ہوتا ہے حکومت نے نہیں، انہوں نے کہاکہ بجلی کامسئلہ بھی جلد حل ہوجائےگا۔

تقریب کے دوران وزیرداخلہ کے انتخابی حلقے کے عوام نے گیس کی فراہمی کے لئے احتجاج بھی کیاجس پر چوہدری نثارعلی خان نے کہاکہ گیس پورے ملک کامسئلہ ہے۔ حکومت ایل این جی کے جہازمنگوارہی ہے،گیس کامسئلہ بھی حل کریں گے۔

مزید : قومی /اہم خبریں