سابق وزیراعظم شوکت عزیز ایک بھارتی بزنس مین کے ایڈوائزہیں: حمید گل

سابق وزیراعظم شوکت عزیز ایک بھارتی بزنس مین کے ایڈوائزہیں: حمید گل
سابق وزیراعظم شوکت عزیز ایک بھارتی بزنس مین کے ایڈوائزہیں: حمید گل

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایس آئی کے سابق چیف حمید گل نے انکشاف کیاہے کہ سابق وزیراعظم پاکستان شوکت عزیزبھارت کے ایک بزنس مین لکشمی متل کے ایڈوائزر ہیں ، انہوں نے اپنا چپکے سے سامان باندھا اور نکل گئے ۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حمید گل کاکہناتھاکہ قوم کو غلام رکھنا نیو کلونیل ازم ہے یعنی نو آبادیاتی نظام کا ایک حصہ ہے ، مشرف دورمیں اُن کے مشیر اور وزیراعظم بھی رہے ، وہ بھی ایسے ہی لوگوں میں سے تھے جو آج بھارتی کاروباری شخصیت کے ایڈوائزر ہیں ۔

اُنہوں نے میریٹ ہوٹل کا پرانا نام ہونے کے دنوں کا ایک واقعہ سناتے ہوئے کہاکہ مفاہمت کی سیاست کا ایک ہی مطلب تھاکہ تم ہمیں بچاﺅ، ہم تمہیں بچائیں گے ، تو اب نواز شریف نے آصف زرداری کا ساتھ چھوڑدیااور چوہدری نثار کو لگایاکہ اب آپ معاملات سلجھائیں ۔

مزید : راولپنڈی