گال ٹیسٹ ،سرفراز احمد مین آف دی میچ قرار ،اچھی کارکردگی کیلئے مینجمنٹ نے حوصلہ افزائی کی:سرفراز احمد

گال ٹیسٹ ،سرفراز احمد مین آف دی میچ قرار ،اچھی کارکردگی کیلئے مینجمنٹ نے ...
گال ٹیسٹ ،سرفراز احمد مین آف دی میچ قرار ،اچھی کارکردگی کیلئے مینجمنٹ نے حوصلہ افزائی کی:سرفراز احمد

  

گال (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ٹیم کے کھلاڑی سرفراز احمد کو شاندار کارکردگی دکھانے پر مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق انعامات کی تقسیم کی تقریب میں سرفراز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اچھی کارکردگی میں ٹیم مینجمنٹ نے بھی بہت حصوصلہ افزائی کی اور ٹیم مینجمنٹ کی ہی ڈیمانڈ پر اٹیکنگ گیم کی ،اس کے علاوہ اسد شفیق نے بھی بہترین رہنمائی فراہم کی ۔

سرفراز احمد کا کہناتھا کہ ٹیم کی جیت پر بہت خوش ہیں ،آئندہ 90سے زائد سکورپر محتاط ہو کر کھیلوں گا اور دوبار پہلے جیسی غلطی نہیں کروں گا۔

واضح رہے کہ سرفراز احمد نے پہلی اننگ میں بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 96رنز سکور کیے اور ٹیم کو جیت کے راستے پر موڑا ۔

مزید : کھیل /اہم خبریں