علما کرام فرقہ وارانہ تشدداور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے کردار ادا کریں‘حافظ طاہر اشرفی

علما کرام فرقہ وارانہ تشدداور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے کردار ادا ...
علما کرام فرقہ وارانہ تشدداور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے کردار ادا کریں‘حافظ طاہر اشرفی

  

لاہور (صباح نیوز) فرقہ وارانہ تشدد اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے علمائ،مفکرین اور دانشوروں کو اپنا کردار اداکر نا ہوگا۔بین المذاہب مکالمہ کا مقصدمختلف مذاہب کے درمیان روابط کو مضبوط کرنا اور تمام آسمانی کتب اور مقدسات کے احترام کو یقینی بنانا ہے۔یہ بات پاکستان علماءکونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجدکے صدر حافظ طاہر محمود اشرفی نے مختلف مکاتب فکر علماءمشائخ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا اسلام کے نام پر تشدد اور انتہا پسندی کو فروغ دینے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اسلام اعتدال اور امن و سلامتی کادین ہے اورقرآن و سنت کی تعلیمات پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں۔

مزید : لاہور