سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کے اہم عہدیداروں کی ’شامت‘ آگئی ، ایف آئی اے اور رینجرز متحرک

سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کے اہم عہدیداروں کی ’شامت‘ آگئی ، ایف آئی اے اور ...
سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کے اہم عہدیداروں کی ’شامت‘ آگئی ، ایف آئی اے اور رینجرز متحرک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کے بدعنوان ذمہ داران کی شامت آگئی ہے اور اس ضمن میں ڈی جی رینجرز نے وفاقی حکومت سے اجازت مانگ لی ہے جبکہ وفاق نے ایف آئی اے امیگریشن ونگ کو ہدایت کی ہے کہ فہرست میں موجود افراد پر نظررکھی جائے اور ملک چھوڑنے کی اجازت دینے سے قبل قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے کلیئرنس لی جائے تاہم آخر ی اطلاعات تک نام ای سی ایل میں شامل نہیں کیے گئے ۔
’د ی نیوز‘کے مطابق پی پی پی اور سندھ حکومت کے سینکڑوں ذمہ داران کو پاکستان چھوڑنے سے روکدیاگیا اورا س ضمن میں وفاقی حکومت نے ایف آئی اے امیگریشن ونگ کو ہدایت کی ہے کہ سات صوبائی وزراء، چار سابق وزراء، بیس رکن صوبائی اسمبلی ،پی پی کے آٹھ اراکین قومی اسمبلی اور سندھ حکومت کے سو سے زائد افسران کو ملک چھوڑنے کی اجازت نہ دی جائے اوراجازت دینے سے قبل قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے کلیئرنس لی جائے ۔ اس’واچ لسٹ‘ میں شامل بدعنوانی میں ملوث موجودہ و سابق اراکین صوبائی و قومی اسمبلی ، بیوروکریٹس، زمینوں پر قبضے اور جرام پیشہ عناصر کی سرپرستی کرنیوالے لوگ شامل ہیں ۔ ایف آئی اے کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر فہرست میں شامل لوگ بھاگنے کی کوشش کریں تو اُنہیں گرفتار کرلیاجائے اور دستیاب شواہد کی روشنی میں مقدمات بنائے جائیں ۔
ذرائع کے مطابق ڈی جی رینجرز نے بھی بدعنوانی میں اعلیٰ سطح پر ملوث وزراءسمیت 26لوگوں کی گرفتاری کیلئے وفاقی حکومت سے اجازت مانگ لی ہے جس کے بعد ہفتے کی شام تک 107افراد نے مختلف عدالتوں میں ضمانت قبل ازگرفتاری کیلئے رجوع کیا تاہم اس سارے معاملے پر سندھ حکومت کا موقف معلوم نہیں ہوسکا۔

مزید :

قومی -