متحدہ عرب امارات میں حادثہ ، کار دوٹکڑوں میں تقسیم ہوگئی اور ۔۔ ۔
دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں ٹریفک حادثے میں ایک کار دو حصوں میں تقسیم ہوگئی جبکہ اس حادثے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ راس الخیمہ میں ہونیوالے اس حادثے کے زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔
ٹریفک منیجمنٹ پولیس کے ڈائریکٹر اورکرنل علی سعید الکم نے بتایاکہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینسیں موقع پر پہنچ گئی اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، ایک گاڑی 19سالہ اماراتی باشندہ چلارہاتھا جس کے ساتھ 17سالہ عرب باشندہ سوارتھا،دوسری گاڑی ایک 34سالہ ایشیائی باشندہ چلارہاتھااور حادثے میں وہ بھی شدید زخمی ہوا ۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق 19سالہ اماراتی باشندہ اپنی گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور ایک کھمبے میں جاٹکراکر مخالف سمت سے آنیوالی سڑک پر جانکلی جہاں دوسری گاڑی سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں نوجوان اماراتی کی گاڑی دوٹکڑوں میں بٹ گئی ۔
پولیس نے ڈرائیوروں سے گزارش کی ہے کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری اور حدرفتار پر عمل کریں ۔