ایڈز کے سینتالیس فیصد مریض کراچی میں رہتے ہیں :کمشنر شعیب صدیقی

ایڈز کے سینتالیس فیصد مریض کراچی میں رہتے ہیں :کمشنر شعیب صدیقی
ایڈز کے سینتالیس فیصد مریض کراچی میں رہتے ہیں :کمشنر شعیب صدیقی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہاہے کہ ایڈز کے 47فیصد مریض شہر قائد میں مقیم ہیں اور اُن کی بحالی کیلئے شہر کی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں میں موثر رابطوں کی ضرورت ہے ۔

اقوام متحدہ کے نمائندہ کے ساتھ ایک میٹنگ میں کمشنر کراچی کاکہناتھاکہ ایڈز کے مریض شہر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر ہیں اور ان میں سے زیادہ تر صنعتی علاقوں میں موجود ہیں ، ان لوگوں کو کسی بھی صورت میں نظراندازنہیں کیاجاناچاہیے ۔ اُنہوں نے کہاکہ کراچی کی انتظامیہ نے محکمہ صحت ، صوبائی ایچ آئی وی ، ایڈز کنٹرول پروگرام اور متعلقہ این جی اوز سے رابطہ کیاہے تاکہ عوام دوست ماحول میں وائرس کو مزید بڑھنے سے روکا جاسکے اور متاثرین تک بروقت زندگی کی بہترین سہولیات پہنچائی جاسکیں ۔

اقوام متحدہ کے پاکستان کے لیے نمائندے نے کمشنر کراچی کی درخواست پراس مسئلے کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ۔

مزید : کراچی