مقبوضہ کشمیرمیں پاکستانی قیدی کو گاڑی میں بم رکھ کر اڑادیا گیا

مقبوضہ کشمیرمیں پاکستانی قیدی کو گاڑی میں بم رکھ کر اڑادیا گیا
مقبوضہ کشمیرمیں پاکستانی قیدی کو گاڑی میں بم رکھ کر اڑادیا گیا

  

سرینگر (صباح نیوز) مقبوضہ کشمیر میں ایک پاکستانی قیدی کو عدالت میں پیشی کے بہانے گاڑی میں بم رکھ کر اڑادیا گیا، واقعہ ہفتے کے روز سوپور کے نزدیک ہائی گام میں پیش آیا۔ مقبوضہ کشمیر کے میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی قیدی نورخان کو ہائی گام سینٹرل جیل سے ایک کار میں سوپرو کی عدالت میں ایک مقدمے کی سماعت کے موقع پر پیشی کیلئے لایا جارہا تھا کہ راستے میںد ھماکہ ہوگیا، دھماکہ خیز مواد گاڑی کے اندر رکھا گیا تھا جس سے نور خان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ دھماکے میں تین پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔

مزید : بین الاقوامی