پیر چھونے والوں نے برے دنوں میں گھر آکر گالیاں دیں: امیتابھ

پیر چھونے والوں نے برے دنوں میں گھر آکر گالیاں دیں: امیتابھ
پیر چھونے والوں نے برے دنوں میں گھر آکر گالیاں دیں: امیتابھ

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے عظیم ہیرو کہے جانے والے سینئر اداکار امیتابھ بچن نے نوے کی دہائی میں اپنے خراب مالی حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جو میرا پیر چھوتے تھے، وہ برے دنوں میں گھر آکر مجھے گالی دیتے تھے تاہم انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ جو دوست ہیں وہ ہمیشہ دوست ہی رہیں گے۔ کبھی دوست رہے سیاستدان امر سنگھ کی طرف سے مسلسل کئے جارہے حملوں پر امیتابھ نے کچھ کہنے سے انکار کریا۔ انہوں نے کہا کہ، ”امر سنگھ کا یہ استحقاق ہے کہ وہ جو چاہیں مجھے کہیں، میں کوئی کمینٹ نہیں کروں گا، میرا جو ایک بار دوست ہوجاتا ہے، وہ ہمیشہ دوست رہتا ہے۔“ امیتاھ نے یہ بھی کہا، ”امر سنگھ کی میں نے ہمیشہ عزت کی ہے، جب وہ ہسپتال میں تھے تو میں انہیں دیکھنے گیا تھا“ کچھ دن پہلے سابق سماج وادی پارٹی لیڈر امر سنگھ نے امیتابھ بچن پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ باگوان نہیں، باغ اجاڑ ہیں۔ انہوں نے یہاں تک دعویٰ کیا تھا کہا گر انہوں نے امیتابھ کا ساتھ نہیں دیا ہوتا تو مکمل بچن خاندان جیل میں ہوتا۔

مزید : تفریح