آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی،بیٹسمینوں کیلئے خوشخبری

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی،بیٹسمینوں کیلئے خوشخبری
آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی،بیٹسمینوں کیلئے خوشخبری

  

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جار ی کر د یہ ہے جس کے مطابق قومی ٹیم کے اسد شفیق 19ویں نمبر سے ترقی کر کے 11ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ قومی ٹیم اپنی پوزیشن پر برقرار رکھے ہوئے 6نمبر پر موجود ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جاری کر دہ نئی رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے وکٹ کیپرو بیٹسمین سرفراز 21ویں پوزیشن سے ترقی کر کے 16ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں جبکہ احمد شہزاد دو درجے ترقی کے بعد 38ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں ۔

ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نویں نمبر پر جبکہ یونس خان پانچویں نمبر پر براجمان ہیں لیکن باولنگ میں ٹاپ ٹین میں پاکستان کاکوئی کھلاڑی موجود نہیں ہے ۔

مزید : کھیل /اہم خبریں