ترک خاتون اول کے ہارکی برآمدگی، یوسف رضا گیلانی کو لیگل نوٹس جاری

ترک خاتون اول کے ہارکی برآمدگی، یوسف رضا گیلانی کو لیگل نوٹس جاری
 ترک خاتون اول کے ہارکی برآمدگی، یوسف رضا گیلانی کو لیگل نوٹس جاری

  

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک خاتون اول کے ہار پر ایف آئی اے نے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کو لیگل نوٹس جاری کردیا ہے ۔نوٹس میں یوسف رضا گیلانی کو تنبیہہ کی گئی ہے کہ اگر تین دن میں ہار واپس نہ کیا گیا تو ان کے خلاف دفعہ 203کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔یاد رہے کہ ترک خاتون اول نے 2010ءمیں سیلاب زدگان کی مدد کیلئے یہ ہار دیا تھا اور نادرا نے یہ ہار خرید لیاتھا وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرکے ہار اپنے قبضے میں کرلیا۔

مزید : قومی