بنانے میں انتہائی آسان اس قدرتی مشروب کے فوائد جان کر آپ اسے آزمائے بغیر نہیں رہ سکیں گے

بنانے میں انتہائی آسان اس قدرتی مشروب کے فوائد جان کر آپ اسے آزمائے بغیر ...
بنانے میں انتہائی آسان اس قدرتی مشروب کے فوائد جان کر آپ اسے آزمائے بغیر نہیں رہ سکیں گے

  

لندن(نیوزڈیسک)دنیا میں بہت سی قدرتی اشیاءپائی جاتی ہیں جو کھانے اور پینے میں انتہائی مفید ہیں لیکن ہم اپنی کم علمی کی وجہ یا سستی کی وجہ سے وہ اشیاءاستعمال نہیں کرتے اور نتیجہ کے طور پر ہم آئے دن بیمار ہوجاتے ہیں۔لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسا آسان مشروب بتائیں گے جس کے استعمال سے آپ کی صحت ٹھیک رہے گی اور آپ تندرست رہیں گے۔

مزیدپڑھیں:سافٹ ڈرنک پینے کے ایک گھنٹے بعد آپ کے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟جان کر آپ توبہ توبہ پر مجبور ہو جائیں گے

تمام ماہر غذا اس بات پر متفق ہیں کہ شہد تمام غذاﺅں سے بہتر ہے اور اس میں تمام غذائیت پائی جاتی ہے۔یہ انسانی معدے، جلد اور دیگر اعضاءکے لئے بہت مفید ہے اور یہی وجہ ہے کہ تمام کریموں میں شہد کو فوقیت دی جاتی ہے تا کہ انسان کی جلد تازہ رہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ شہد کا ہمارے معدے پر بہت ہی مثبت اثر ہوتا ہے لہذا اسے چائے، پانی یا دودھ میں ملاکر کافی خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ شہد کے ساتھ اگرنیم گرم پانی،لیموں کا رس،دارچینی کا پاﺅڈر ملاکر روز خالی پیٹ پئیںتو آپ کو یہ بہت فائدہ دے گا۔آئیے آپ کو اس کے کچھ فوائد بتاتے ہیں۔

مدافعتی نظام میں بہتری

اس کے استعمال سے آپ کے مدافعتی نظام میں اس قدر مضبوطی آئے گی کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔اگر انسان کا مدافعتی نظام مضبوط ہوگا تو کوئی بھی بیماری اس کے گرد نہیں پھٹکتی۔انسانی جسم میں اگر تواتر کے ساتھ مائع اور فائدے رکھنے والا مواد داخل نہ کیا جائے تو اس کے مدافعتی نظام میں کمزوری پیدا ہوتی جاتی ہے۔لہذا اس مشروب سے آپ کے جسم میں تمام کمی پوری ہوجائے گی ۔

کھانسی اور گلے میں درد

شہد میں یہ خاصیت موجود ہے کہ یہ گلے کی انفیکشن کو دور کرتا ہے جب کہ لیموں میں یہ خاصیت ہے کہ یہ گلے کو صاف کرتا ہے اور زکام کو دور بھگاتا ہے۔لہذا اگر آپ یہ مشروب خالی پیٹ استعمال کریں گے تو آپ کو کھانسی،گلے میں درد،زکام اور فلو سے نجات مل جائے گی۔

انٹی بیکٹیریا اور اینٹی وائرل

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شہد میں ہائیٹروجن پرآسائیڈ کے کچھ اجزاءپائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ بیکٹیریا کے خلاف کام کرنے میں مدد دیتا ہے۔اگر جسم پر چوٹ لگ جائے یا کہیں زخم ہوجائے تو شہد لگانے سے یہ جلد مندمل ہوجاتا ہے۔لہذا یہ مشروب آپ کے جسم میں بیکٹیریا کے خلاف کام کرنے میں مددگار ہوگا۔

بدہضمی میں مدد

ہمارے جسم میں زیادہ بیماریاں اس وقت پیدا ہوتی ہیں جب ہمارا نظام انہضام میں کڑابی پیدا ہوجائے لیکن اس مشروب کے باقاعدہ استعمال سے جسم میں موجود فاسد مادے نکل جاتے ہیں اور بیماریاں بھی دور رہیں گی۔

وزن میں کمی

اس مشروب میں یہ جادو موجود ہے کہ یہ وزن کو تیزی سے کم کرتے ہوئے اسے کنٹرول میں رکھتا ہے۔اگر چینی کی جگہ آپ شہد کا استعمال کریں تو آپ کو چینی کے زہرسے بھی نجات مل جائے گی۔

مزید : تعلیم و صحت