لیموں کے چھلکوں کا انسانی صحت کیلئے وہ حیرت انگیز فائدہ جس نے دنیا بھر کے ڈاکٹروں کو بھی چکر اکر رکھ دیا
لندن(نیوزڈیسک)آپ نے لیموں کے بہت سے فوائد پڑھ رکھے ہوں گے۔اگر یہ باقاعدگی سے استعمال کیا جائے تو ہمارا جسم تروتازہ اور توانا رہنے کے ساتھ بیماریوں سے پاک رہتا ہے۔اس کے استعمال سے نزلہ،زکام،فلو، گلے کی خراش، بدہضمی ٹھیک رہتی ہے۔لیکن اس کے چھلکے میں ایک ایسا فائدہ موجود ہے جو آپ نے آج تک نہیں سن رکھا ہوگا اور اگر آپ اسے اپنے دردوں کے لئے استعمال کریں تو یہ بہت ہی کارگر ثابت ہوسکتا ہے۔لیموں کے چھلکے اور زیتون کے تیل کو ملا کر مالش کرنے سے ٹانگوں اور بازﺅں میں درد ختم ہوتا ہے۔
لیموں کے چھلکوں اور زیتون کا تیل بنانے کا طریقہ
دولیموں کے چھلکے لے کر انہیں باریک کاٹ لیں اور ایک 100ملی لیٹر کے جار میں زیتون کے تیل اور کٹے ہوئے چھلکے ڈال کر اسے ڈھک دیں۔15دنوں بعد اس تیل کو درد والی جگہ پر لگائیں اور فوراًدرد سے نجات حاصل کریں۔