پی پی 97 ضمنی انتخاب ، تحریک انصاف کو برتری حاصل

پی پی 97 ضمنی انتخاب ، تحریک انصاف کو برتری حاصل
پی پی 97 ضمنی انتخاب ، تحریک انصاف کو برتری حاصل

  

گوجرانوالہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب اسمبلی کے صوبائی حلقہ پی پی 97 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہو چکا ہے اور اب غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ابھی تک 16 پولنگ سٹیشنز سے نتائج موصول ہوئے ہیں جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ناصر چیمہ 4 ہزار 324 ووٹ کے کر پہلے جبکہ مسلم لیگ ن کے اشرف وڑائچ 3 ہزار 466 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں ۔واضح رہے برتری حاصل کرنے والے تحریک انصاف کے امیدوار ناصر چیمہ اس سے قبل مسلم لیگ ق میں تھے لیکن اب وہ تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن لڑ رہے ہیں ۔

یاد رہے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 97 کے 33 پولنگ سٹیشنز پر پولنگ جاری ہے جبکہ ان پولنگ سٹیشنز پر 52 ہزار 550ووٹرز رجسٹرڈ ہیں ۔

اپ ڈیٹ: گوجرانوالا کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ نواز کے امیدوار کو شکست، مکمل خبر پڑھنے کے لئے کلک کریں

مزید : گوجرانوالہ