گوجرانوالہ ضمنی انتخابات ، تحریک انصاف مسلم لیگ ن کی سیٹ لے اڑی

گوجرانوالہ ضمنی انتخابات ، تحریک انصاف مسلم لیگ ن کی سیٹ لے اڑی
گوجرانوالہ ضمنی انتخابات ، تحریک انصاف مسلم لیگ ن کی سیٹ لے اڑی

  

گوجرانوالہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 97 میں پاکستان تحریک انصاف کےامیدوار ناصر چیمہ نے حکومتی جماعت مسلم لیگ ن کے امیدوار اشرف وڑائچ کو شکست دے دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کے پیش نظر صوبائی حلقہ پی پی 97 کے 33 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا عمل منعقد کیا گیا جس میں تحریک انصاف کے امیدواراور مسلم لیگ ق کے حمایت یافتہ ناصر چیمہ 10 ہزار 405 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار اشرف وڑائچ 9 ہزار 966 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ ری پولنگ کے عمل کے بعد پی پی 97 کے کے کل 119 پولنگ سٹیشنز کا نتیجہ مکمل کر لیا گیا ہے جس میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے امیدوار ناصر چیمہ کے مجموعی طور پر 27 ہزار 595 ووٹ جبکہ اشرف وڑائچ 26 ہزار 216 ووٹ حاصل کر سکے ۔ یاد رہے موصول ہونے والے نتائج غیر حتمی اور غیر سرکاری ہیں جبکہ حتمی نتائج کا اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے کیا جائے گا ۔

ناقدین ن لیگ کی ضمنی الیکشن میں شکست کو ایک بڑا اپ سیٹ قرار دے رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ حکومتی امیدوار کی شکست ایک تشویش ناک امر ہے اور یہ اس بات کی طرف نشاندہی کرتی ہے کہ ن لیگ کو اپنے طرز حکمرانی میں بہتری لانا ہوگا۔

مزید : گوجرانوالہ /اہم خبریں