بے نظیر بھٹو کو قتل کرنے والوں میں ایک کے سوا سب ختم ہو گئے : آصف زرداری

بے نظیر بھٹو کو قتل کرنے والوں میں ایک کے سوا سب ختم ہو گئے : آصف زرداری
بے نظیر بھٹو کو قتل کرنے والوں میں ایک کے سوا سب ختم ہو گئے : آصف زرداری

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق چیئرمین اور 2 مرتبہ ملک کی وزیر اعظم رہنے والی خاتون بے نظیر بھٹو کی 62 ویں سالگرہ کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ان کے شوہر اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بی بی کو قتل کرنے والوں میں ایک شخص کے سوا باقی سب ختم ہو گئے ہیں ۔ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو نے انہیں خود بتا دیا تھا کہ اگر انہیں کچھ ہوا تو اس کا ذمہ ان چند لوگوں پر عائد ہو گا جس میں انہوں نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام بھی لیا تھا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بی بی کو قتل کرنے والے ملزمان میں سے کچھ ابھی بھی جیل میں ہیں اور انہیں عدالت پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ انہیں انصاف فراہم کریں گے ۔

بے نظیر بھٹو کے حوالے سے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کو نیوکلیئر ٹیکنالوجی دی جبکہ ڈرائنگ روم کی سیاست کو عوام کے ہاتھوں میں بھی بے نظیر بھٹو نے ہی دیا تھا ۔ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب میں ان کے شوہر آصف زرداری کے علاوہ ان کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری سمیت ان کی بیٹیاں آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو بھی موجود تھیں ۔

مزید : کراچی /Headlines