ایئر پورٹ کے ساتھ مقیم شہری کی وہ عجیب حرکت جس کے باعث جہازوں کے مسافر لینڈنگ سے پہلے ہی شدید پریشانی کا شکار ہوجاتےہیں

ایئر پورٹ کے ساتھ مقیم شہری کی وہ عجیب حرکت جس کے باعث جہازوں کے مسافر لینڈنگ ...
ایئر پورٹ کے ساتھ مقیم شہری کی وہ عجیب حرکت جس کے باعث جہازوں کے مسافر لینڈنگ سے پہلے ہی شدید پریشانی کا شکار ہوجاتےہیں

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)لوگ کسی ذاتی مفاد کی برآوری کے لیے دوسروں کو دھوکا دیتے ہیں لیکن شاید کچھ لوگوں کو دھوکا دینے کا شوق بھی ہوتا ہے، شاید یہ عمل ان کے لیے تسکینِ طبع کا باعث بنتا ہو۔ایک امریکی شخص نے لوگوں کے ایک بے ضرر سا دھوکا دینے کا ایک انوکھا طریقہ اپنا رکھا ہے۔ مارک گبن امریکی شہرملووکی میں رہائش پذیر ہے اور اس کا گھر مشعل انٹرنیشنل ایئرپورٹ بالکل پاس ہی واقع ہے۔ مارک نے ہوائی جہاز کے مسافروں کو دھوکا دینے کے لیے اپنے گھر کی چھت پر سیاہ پیٹ کر کے اس پر سفید رنگ سے ”کلیو لینڈ آنے پر خوش آمدید“ (Welcome to Cleveland) لکھ دیا ہے، حالانکہ یہ شہر کلیو لینڈ نہیں بلکہ ملووکی ہے، جیسا کہ ہم آپ کو اوپر بتا چکے ہیں۔

مزیدپڑھیں:ایئرپورٹ کے رن وے پر دو جہاز آمنے سامنے آ گئے ،وجہ کیا بنی؟جان کر آپ ہنس پڑیں گے

اب ہوتا یہ ہے کہ جیسے ہی کوئی جہاز مشعل انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کرنے لگتا ہے تو مسافروں کی نظر اس کے گھر کی چھت پر پڑتی ہے جہاں لکھا ہوا ہے کہ کلیو لینڈ آنے پر خوش آمدید، اب مسافر گڑبڑا جاتے ہیں کہ شاید وہ غلط فلائٹ پکڑ بیٹھے ہیں، انہیں تو ملووکی جانا تھا اور اسی شہر کی فلائٹ پکڑی تھی لیکن یہ کلیو لینڈ کیسے پہنچ گئے۔

مارک نے اپنے گھر کی چھت پر جو فقرہ تحریر کی ہے اس کے الفاظ عموداً 6فٹ لمبے ہیں، یعنی فضاءسے مسافروں کو واضح نظر آتے ہیں۔ مارک نے پہلی اپنی چھت پر 1978ءمیں یہ الفاظ لکھے تھے۔ تب بھی مارک کی اس حرکت نے خبروں میں جگہ بنائی تھی لیکن ایک بارپھر سوشل میڈیا پر اس کی تصویر آنے پر دنیا بھی میں اس پر بحث کی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے مارک گبن کا کہنا ہے کہ میں نے یہ الفاظ محض مذاق کے طور پر لکھ رکھے ہیں۔اس نے کہا کہ زندگی کی ریہرسل نہیں ہوتی، یہ صرف ایک بار ملتی ہے، لہٰذا انسان کو اس سے لطف اندوز ہونا چاہیے اور بھرپور طریقے سے زندگی گزارنی چاہیے۔مارک نے کہا کہ اس تحریر کے حوالے سے قریب واقع ایئرپورٹ کی انتظامیہ یا کسی ایئرلائن کی طرف سے آج تک اسے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

 

مزید : ڈیلی بائیٹس