شہر قائدمیں قیامت خیز گرمی ، 71افراد ہلاک

شہر قائدمیں قیامت خیز گرمی ، 71افراد ہلاک
شہر قائدمیں قیامت خیز گرمی ، 71افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں سارا دن سورج آگ برساتا رہا اوررات کے اس پہر بھی گرمی کم نہ ہوئی جس کے باعث اب تک 71افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ایک تو شہر میں گرمی کی شدت کافی زیادہ تھی اور دوسرا کراچی الیکٹرک سپلائی کے فیڈرز ٹرپ کر جانے کی وجہ سے بجلی بھی غائب رہی جس کی وجہ لوگ نڈھال ہوگئے ۔ایم ایس جناح ہسپتال کا کہنا تھا کہ30افرا د کو مردہ حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا اورزیادہ تر اموات پانی کی کمی اور دماغ کی رگیں پھٹنے سے ہوئیں ۔گرمی کی شدت کے باعث عباسی شہید ہسپتال میں 19افراد نے دم توڑا۔یاد رہے کہ شہر قائد میں رات کے اس پہر بھی درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

مزید :

کراچی -