جوڈیشل کمیشن پر اعتماد ہے ، اپنے خلاف فیصلہ آنے پر بھی احتجاج نہیں کریں گے : عمران خان

جوڈیشل کمیشن پر اعتماد ہے ، اپنے خلاف فیصلہ آنے پر بھی احتجاج نہیں کریں گے : ...
جوڈیشل کمیشن پر اعتماد ہے ، اپنے خلاف فیصلہ آنے پر بھی احتجاج نہیں کریں گے : عمران خان

  

لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستا ن تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں الیکشن 2013 ءمیں ہونے والی مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن پر پورا اعتماد ہے ۔

عمران خان نے لندن پہنچنے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں نئی سیاسی تاریخ رقم کی جا رہی ہے اور جوڈیشل کمیشن کی جانب سے جو بھی فیصلہ آیا تحریک انصاف اسے قبول کرے گی اور اگر فیصلہ ان کے خلاف آیا تو وہ احتجاج کرنے کے لیے سڑکوں پر نہیں آئیں گے ۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے ملک کے سب سے بڑے بلدیاتی انتخابات خیبرپختونخواہ میں کروائے ہیں اور وہاں وہ بدانتظامی کا اعتراف کرتے ہیں ۔ ملک میں ہونے والی کرپشن کے حوالے سے تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور نواز شریف نے ایک دوسرے کو پیسے کمانے کی کھلی آزادی دے رکھی ہے جبکہ سندھ حکومت مافیا کی پشت پناہی کر رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 2 ماہ میں دبئی میں پاکستانیوں کی جانب سے 40 ارب روپے کی پراپرٹی خریدی گئی ہے ۔ برما میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے ۔ او آئی سی اس معاملے پر مکمل طور پر خاموش ہے جس پر انہیں شرم کرنی چاہیئے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں