عمران خان اور طاہر القادری لندن میں ایک ساتھ

عمران خان اور طاہر القادری لندن میں ایک ساتھ
عمران خان اور طاہر القادری لندن میں ایک ساتھ

  

لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اسے حسن اتفاق کہیں یا کچھ اورکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادی ایک ہی وقت میں لندن میں موجود ہیں ۔

عمران خان اپنی نجی دورے پر آج لندن پہنچے ہیں جبکہ ڈاکٹر طاہر القادی گزشتہ کئی روز سے لندن میں موجود ہیں ۔ عمران خان کی لندن آمد کے حوالے سے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ انہیں عمران خان کی آمد کا علم نہیں ہے اور ان کے اس دورے کے موقع پر ان دونوں رہنماﺅں کی ملاقات کا امکان بھی نہیں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ وہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں ملوث افراد کو معاف نہیں کریں گے ۔

یاد رہے ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے وطن واپسی کا اعلان کیا جا چکا ہے اور اب عمران خان بھی اسی شہر میں موجود ہیں جہاں طاہر القادری قیام پذیر ہیں ۔ اس سے قبل بھی گزشتہ سال دونوں رہنماءحکومت مخالف تحریک چلا چکے ہیں اور حکومت کی جانب سے ان پر لندن پلان کے تحت سازش تیار کرنے کا الزام لگایا جاتا رہا ہے ۔ اب بھی دونوں رہنماءلندن میں موجود ہیں اور سیاسی حلقوں میں ایک اور لندن پلان کے حوالے سے باتیں گردش کر رہی ہیں ۔

مزید : قومی /اہم خبریں