بنگلہ دیش نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں بھارت کو شکست دے کر سیریز جیت لی

بنگلہ دیش نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں بھارت کو شکست دے کر سیریز جیت لی
بنگلہ دیش نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں بھارت کو شکست دے کر سیریز جیت لی

  

میرپور(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش نے بھارت کو مسلسل دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں ہرا کر تین میچز کی سیریز 0-2سے جیت لی ہے اوریہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ بھارت کو بنگلہ دیش نے کسی سیریز میں شکست دی ہو۔اس عبر ناک شکست کے بعد بھارتی شائقین شدید غصے میں نظر آئے اور انہوں نے گراؤنڈ میں پانی کی بوتلیں پھینکیں ۔

تفصیلات کے مطابق د وسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں بھارت نے 47اوورز میں جیت کیلئے بنگلہ دیش کو 201رنز کاہدف دیا جس کو بنگالی ٹیم نے 38ویں اوور میں4وکٹوں کے نقصان پر حا صل کرلیا۔بھارت کی جانب سے شیکھر دھون نے سب سے زیادہ 53رنز سکور کیے جبکہ بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے 51رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔بنگلہ دیش کی جانب سے مستعفیزالرحمن نے 6کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔یاد رہے کہ مستعفیز الرحمن پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں 5کھلاڑیوں کو آؤٹ کر چکے ہیں اوروہ دو ون ڈے میچز میں 11وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے باؤلر بن گئے ہیں ۔

مزید : کھیل /اہم خبریں