جوہانسبرگ میں بین الاقوامی تجارتی نمائش،9 پاکستانی کمپنیوں کی شرکت

جوہانسبرگ میں بین الاقوامی تجارتی نمائش،9 پاکستانی کمپنیوں کی شرکت
جوہانسبرگ میں بین الاقوامی تجارتی نمائش،9 پاکستانی کمپنیوں کی شرکت

  

جوہانسبرگ (ندیم شبیرسے) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے تحت تو پاکستانی کمپنیاں 22واں بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کر رہی ہیں، یہ نمائش جوہانسبرگ میں 21 جون سے شروع ہوئی اور 23 جون تک جاری رہے گی۔ اس میں مجموعی طور پر 43 ملکوں کے 11 سو نمائش کار شریک ہیں۔ نمائش میں حصہ لینے والی کمپنیوں میں مہران فوڈ، نیراو فوڈز، داﺅد ٹیکسٹائل، ساخت وڈ ٹیکسٹائل، گولڈن پرل کاسمیٹکس، کراس ویئر، یونیک ٹریڈر اور بیسٹ کلین ٹیکسٹائل شامل ہیں۔ پاکستانی کمپنیوں کے اس نمائش میں شرکت کے حوالے سے تمام انتظامات پاکستان ہائی کمشن نے کیے ہیں جن میں جگہ کی ریزرویشن، سٹالوں کی تیاری اور دیگر معاملات شامل ہیں۔ ہائی کمشنر ، نجم الثاقب نے نمائش کا دورہ کیا اور نمائش کنندگان کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

مزید : بزنس