مہندر اسنگھ دھونی نےبھارتی ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کی پیشکش کر دی

مہندر اسنگھ دھونی نےبھارتی ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کی پیشکش کر دی
مہندر اسنگھ دھونی نےبھارتی ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کی پیشکش کر دی

  

میرپور(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے بنگالی ٹائیگرز سے عبرت ناک ہار کے بعد کپتانی چھوڑنے کی پیشکش کر دی ہے۔ بھارتی کپتان کا کہناتھا کہ وہ بھارتی میڈیا کی تنقید سے تنگ آچکے ہیں اور کپتانی چھوڑنے کیلئے تیار ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر میرے کپتانی چھوڑنے سے ٹیم کے مسائل حل ہوتے ہیں تو میں کپتانی چھوڑنے کیلئے تیارہوں مگر بے وجہ تنقید برداشت نہیں کر سکتا۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے بھارت کو مسلسل دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں ہرا کر تین میچز کی سیریز 2-0سے جیت لی ہے اوریہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ بھارت کو بنگلہ دیش نے کسی سیریز میں شکست دی ہو۔اس عبر ناک شکست کے بعد بھارتی شائقین شدید غصے میں نظر آئے اور انہوں نے گراؤنڈ میں پانی کی بوتلیں پھینکیں ۔بنگلہ دیش نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں بھارت کو 79رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں بھارت نے 47اوورز میں جیت کیلئے بنگلہ دیش کو 201رنز کاہدف دیا جس کو بنگالی ٹائیگرز نے 38ویں اوور میں4وکٹوں کے نقصان پر حا صل کرلیا۔بھارت کی جانب سے شیکر دھون نے سب سے 53رنز سکور کیے جبکہ بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے 51رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔بنگلہ دیش کی جانب سے مستعفیزالرحمن نے 6کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔یاد رہے کہ مستعفیز الرحمن پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں 5کھلاڑیوں کو آؤٹ کر چکے ہیں اوروہ دو ون ڈے میچز میں 11وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے باؤلر بن گئے ہیں ۔

یاد رہے کہ دھونی وہ واحد بھارتی کپتان ہیں جن کی قیادت میں بھارت ٹی 20ورلڈ کپ2007، ورلڈ کپ2010 اور چیمپین ٹرافی جیت چکا ہے۔

مزید : کھیل