مَردوں کی چھاتی کی اضافی چربی پگھلانے کا آسان ترین طریقہ

مَردوں کی چھاتی کی اضافی چربی پگھلانے کا آسان ترین طریقہ
مَردوں کی چھاتی کی اضافی چربی پگھلانے کا آسان ترین طریقہ

  


لندن(نیوزڈیسک) مردوں کے سینے پر اضافی چر بی ہوتو یہ کافی بری لگتی ہے،آئیے اس سے نجات حاصل کرنے کے لئے آپ کو آسان طریقہ بتاتے ہیں۔

غذا کے ذریعے

آپ کو چاہیے کہ اپنی غذا میں کاربوہائیڈریٹس اور چکنائی کی مقدار کم کردیں۔کاربوہائیڈریٹس والے کھانوں میں چاول،آلو، پاسٹا، بریڈاورگندم کم کھائیں اور پروٹین والی خوارک جیسے سبزیاں،چکن،میوہ جات اور سلادپر گزارا کریں۔

چھاتی کی ورزش

سینے کی چربی پگھلانے کے لئے چھاتی کی ورزش سب سے بہترین چیز ہے۔ایسی ورزشیں کرنے سے چھاتی کی چربی کم ہوجائے گی۔

ادویات

اگر غذا اور ورزش سے چھاتی کی چربی کم نہیں ہورہی ہوتوآپ ادویات کا سہارا لے سکتے ہیں۔اپنے ڈاکٹر سے مشورے کے بعد ادویات کااستعمال بھی کرسکتے ہیں۔

سرجری

اگر ادویات سے بھی افاقہ نہ ہوتواس کے لئے سرجری کا سہارا لیا جاتا ہے۔جس میں سرجری کے ذریعے اضافی چربی کو نکالا جاتا ہے۔

مزید : تعلیم و صحت