ڈاکٹر عاصم کا ویڈیو بیان چوہدری نثار نے جاری کرایا: مولا بخش چانڈیو

ڈاکٹر عاصم کا ویڈیو بیان چوہدری نثار نے جاری کرایا: مولا بخش چانڈیو
ڈاکٹر عاصم کا ویڈیو بیان چوہدری نثار نے جاری کرایا: مولا بخش چانڈیو

  


کراچی (ویب ڈیسک)مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کے بیانات کی وڈیو لیک ہونے کے ذمہ دار چوہدری نثار ہیں، کیونکہ وہ وزیر داخلہ کے ماتحت اداروں کی تحویل میں ہیں۔ اپنے ایک بیان میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کے بیانات کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، ان کا بیان منظر عام پر آنا زیر سماعت مقدمات پر اثر انداز ہو سکتا ہے.

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

وفاقی وزیر داخلہ متعدد مرتبہ پیپلز پارٹی کو ڈاکٹر عاصم کے بیانات کو منظر عام پر لانے کی دھمکیاں دے چکے ہیں۔ مشیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے ماتحت اداروں کی قید میں ہیں، اور ڈاکٹر عاصم کے ویڈیو بیانات کا منظر عام پر آنے کی ذمہ داری بھی وفاقی وزیر پر ہی عائد ہوتی ہے، اور یہ ان کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مزید : کراچی