70 سالہ خاتون زیادتی کے بعد قتل ‘ ملزم گرفتار

70 سالہ خاتون زیادتی کے بعد قتل ‘ ملزم گرفتار
 70 سالہ خاتون زیادتی کے بعد قتل ‘ ملزم گرفتار

  


سرگودھا(ویب ڈیسک) درندہ صفت نوجوان نے 70 سالہ بوڑھی خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کر کے لاش نہر میں پھینک دی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا، قصبہ منگو والی کی رہائشی رانی بی بی ہفتہ کی شام اپنے بیٹے اللہ بخش کو ملنے منگووالی سے قصبہ سندرانہ جارہی تھی ، راستہ میں گاﺅں کا نوجوان احمد شیر مل گیا جو اسے زبردستی قریبی کھیتوں میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور زیادتی کے بعد خاتون کا گلہ دبا کر قتل کر کے لاش قریبی نہر میں پھینک دی ، لواحقین رات بھر رانی بی بی کو تلاش کرتے رہے ، اتوار کو گیارہ بجے لاش قریبی نہر سے مل گئی ، پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی جبکہ مقدمہ درج کر کے زیر حراست ملزم سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید : سرگودھا