چینی نوجوان کے پیٹ میں درد، ڈاکٹر نے آپریشن کیا تو جسم میں گردوں کی اتنی تعداد موجودتھی کہ جان کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

چینی نوجوان کے پیٹ میں درد، ڈاکٹر نے آپریشن کیا تو جسم میں گردوں کی اتنی ...
چینی نوجوان کے پیٹ میں درد، ڈاکٹر نے آپریشن کیا تو جسم میں گردوں کی اتنی تعداد موجودتھی کہ جان کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں ایک نوجوان کوکچھ عرصہ سے پیٹ میں شدید تکلیف تھی۔ مسلسل علاج سے بھی جب افاقہ نہ ہوا تو اسے ہسپتال داخل کروا دیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ایسا انکشاف کر دیا کہ اسے زندگی کا بڑا جھٹکا لگ گیا۔ شنگھائسٹ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے چین کے صوبہ گوئی ژاﺅ کے اس 28سالہ نوجوان وینگ کیلیان کو بتایا کہ اس کے سینے میں 2نہیں بلکہ 4گردے موجود ہیں، جس پر وہ ہکا بکا رہ گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ نوجوان کے دو گردے تکلیف کا باعث بن رہے ہیں لہٰذا انہیں آپریشن کے ذریعے نکالنا پڑے گا۔ گزشتہ روز ڈاکٹروں نے ایک کامیاب آپریشن کرکے اس کے دو گردے نکال دیئے ہیں۔

مزیدپڑھیں:وہ کام جو اکثر مرد بستر میں کرتے ہیں، اس آدمی نے سوتے میں کیا تو بیوی نے مار مار کر لہو لہان کردیا، ایسا کیا کردیا؟ جان کر آپ بھی ہنس پڑیں گے

رپورٹ کے مطابق وینگ کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے پورے کیریئر میں اس نوعیت کا کیس نہیں دیکھا۔ وینگ کے والدین کا کہنا تھا کہ ”وینگ بچپن ہی سے صحت مند رہا ہے۔ اسے کبھی کوئی بڑی بیماری لاحق نہیں ہوئی۔ وہ ہر عام آدمی کی طرح کھاتا پیتا اور زندگی سے لطف اندوز ہوتا تھا۔ کچھ عرصہ قبل اس کے پیٹ میں درد شروع ہوئی جس کے بعد اس کے سینے میں 4گردوں کا انکشاف ہو گیا جو ہمارے لیے انتہائی حیران کن ہے۔“رپورٹ کے مطابق وینگ کے سینے میں موجود دو اضافی گردوں کا سائز دیگر دو اصل گردوں کی نسبت بہت چھوٹا تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس