پاکستانی پلیئر دانیال علی کو سربین انڈر 17 انٹرنیشنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے مینز سنگل فائنل میں شکست

پاکستانی پلیئر دانیال علی کو سربین انڈر 17 انٹرنیشنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے ...

بلغراد(اے پی پی) پاکستانی پلیئر دانیال علی کو سربین انڈر 17 انٹرنیشنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے مینز سنگل فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بلغارین پلیئر نے دانیال علی کو 2-0 سے شکست دی۔ سربیا میں منعقدہ مینز سنگلز ایونٹ کے فائنل میں پاکستانی پلیئر سید دانیال علی کا مقابلہ حریف بلغارین پلیئر لیان سٹوئنوو سے تھا، لیان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دانیال کو دلچسپ مقابلے کے بعد 25-23 اور 21-17 سے ہرا کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ واضح رہے دانیال کو اس سے قبل مکسڈ ڈبلز ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں شکست ہوئی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی