بھارتی کرکٹر ایشانت شرما نے منگنی کرلی

بھارتی کرکٹر ایشانت شرما نے منگنی کرلی

نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارتی فاسٹ باؤلر ایشانت شرما نے شادی کا فیصلہ کر لیا۔ گزشتہ روز ان کی رسم منگنی ادا کی گئی جس میں انہوں نے اپنی منگیتر پراتیما سنگھ کو نجی تقریب میں انگوٹھی پہنائی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ان لمحات کی تصاویر جاری کیں جس پر روہت شرما اور دیگر نے انہیں مبارکباد پیش کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی