ایگون چیمپئن شپ، اینڈی مرے نے پانچویں بارکوئنز کلب ٹرافی جیت لی

ایگون چیمپئن شپ، اینڈی مرے نے پانچویں بارکوئنز کلب ٹرافی جیت لی

لندن (آن لائن)برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے نے ریکارڈ پانچویں بار کوئنز کلب ٹرافی حاصل کرلی ۔ایگون چیمپئن شپ جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اینڈی مرے کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند ماہ ان کے لئے بہت اچھے رہے ،وہ بھرپور تیاری کے ساتھ ومبلڈن کیلئے جانا چاہتے ہیں ۔لندن میں ایگون ٹینس چیمین شپ کا فائنل کھیلا گیا ،برطانیہ کے اینڈی مرے اور کینیڈا کے مائلوس راونک کے درمیان اینڈی مرے کا تجربے کے آگے مائلوس راونک جم کر کھیل ہی نہ سکے اور چھ سات ،چھ چار اور چھ تین سے کامیابی حاصل کرکے ،پانچویں بارکوئنز کلب ٹینس ٹرافی جیت لی ۔اینڈی مرے نے اس سے قبل 2009 ، 2011 ، 2013 اور 2015 میں ٹائٹل جیتا تھا،کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مرے نے کہا کہ اب ان کی مکمل توجہ اگلے ہفتے سے شروع ہونے والے ومبلڈن پر ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی