پاکستانی کرکٹ ٹیم 3جولائی کو سمر سیٹ کیخلاف 3روزہ ٹور میچ سے دورے کا آغاز کریگی

پاکستانی کرکٹ ٹیم 3جولائی کو سمر سیٹ کیخلاف 3روزہ ٹور میچ سے دورے کا آغاز ...

لاہور ( سپورٹس رپورٹر )پاکستانی کرکٹ ٹیم 3 جولائی کو سمرسیٹ کے خلاف تین روزہ ٹور میچ سے دورے کا آغاز کرے گی۔ پاکستانی ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف چار ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور واحد ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پاکستانی ٹیم اسی دوران آئرلینڈ کے خلاف بھی دو ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ گرین شرٹس 3 جولائی کو سمرسیٹ کے خلاف تین روزہ ٹور میچ سے دورے کا آغاز کرے گی، پاکستانی ٹیم ٹیسٹ سیریز سے قبل اپنا دوسرا تین روزہ ٹور میچ 8 سے 10 جولائی تک سسکس کے خلاف کھیلے گی، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا باضابطہ طور پر آغاز 14 جولائی سے ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 22 سے 26 جولائی تک مانچسٹر، تیسرا ٹیسٹ 3 سے 7 اگست تک برمنگھم جبکہ چوتھا اور آخری ٹیسٹ 11 سے 15 اگست تک لندن میں کھیلا جائے گا، اس کے بعد پاکستانی ٹیم آئرلینڈ کے خلاف 18 اور 20 اگست کو دو ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 24 اگست، دوسرا میچ 27 اگست، تیسرا میچ 30 اگست، چوتھا میچ یکم ستمبر جبکہ پانچواں اور آخری میچ 4 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 7 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی