انگلینڈ اور سری لنکا کے مابین 5ایک روزہ میچوں کی سیریز کا میچ آج کھیلا جائیگا
ناٹنگھم (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج منگل کو ناٹنگھم میں کھیلا جائیگا اس سے قبل کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں میزبان انگلش ٹیم نے آئی لینڈرز کے خلاف 2-0 سے کامیابی حاصل کی تھی۔انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز کل منگل سے ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ 24 جون، تیسرا میچ 26 جون، چوتھا میچ 29 جون پانچواں اور آخری میچ 2 جولائی کو کھیلا جائیگا اس کے بعد انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 5 جولائی کو کھیلا جائے گا۔