لاہور‘ماڈل ٹاون گرینز کرکٹ گراونڈ میں انڈر 14اور انڈر 16کھلاڑیوں کا سمر ٹریننگ کیمپ جاری

لاہور‘ماڈل ٹاون گرینز کرکٹ گراونڈ میں انڈر 14اور انڈر 16کھلاڑیوں کا سمر ...

لاہور ( سپورٹس رپورٹر )ماڈل ٹاون گرینز کرکٹ گراونڈ میں انڈر 14اور انڈر 16کھلاڑیوں کاصبح و شام کے اوقات میں سمر ٹریننگ کیمپ جاری ہے جس میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور سکلز لیول کو بہتر بنانے پر کام کیا جارہا ہے این سی اے کے کوالیفائیڈ کوچز، ٹرینرز و ڈاکٹرز اس خصوصی کیمپ کی نگرانی کر رہے ہیں کیمپ کے دوران مختلف ٹیسٹ کھلاڑیوں کی آمد کا بھی سلسلہ جاری ہے جو ننھے کھلاڑیوں کو کرکٹ کی مفید ٹپس کے ساتھ خصوصی لیکچز بھی دیتے ہیں کیمپ کے چیف آرگنائزر و سیکرٹری ایل آرسی اے محمد شعیب کے ڈار کے مطابق دوران کیمپ متعدد پریکٹس میچز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جو کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کوجانچنے اورنکھارنے میں انتہائی معاون ثابت ہوں گے محمد شعیب ڈار کا کہنا تھا کہ یہ کیمپ 14اگست تک جاری رہے گا اور کیمپ کے اختتام پر بہترین کھلاڑیوں کو نقد انعامات بھی دیے جائیں گے

مزید : کھیل اور کھلاڑی